(اناللہ وانا الیہ راجعون)
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن الریاض کے اہم رکن، اہم ستون چند روز قبل دنیائے فانی سے رخصت ہوئے مالک حقیقی سے جاملے جو ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے لیے بڑا صدمہ ہے آج بتاریخ : ٢٥ مارچ ٢٠٢٥ کو ان یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم سلمان جنید فلاحی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پروانچل ایسوسی ایشن کے صدر، جناب عبدالاحد صدیقی، سمیت دیگر تنظیموں کی عہدیداران نے شرکت کی مقررین نے مرحوم کی خدمات خصوصیات و انکے حسنات پر روشنی ڈالی افسوس کا اظہار کیا تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ رب العالمین انکی لغزشوں کو معاف فرمائے ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین ثم آمین
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبر محمد طارق بندوی نے پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدران سے مطالبہ کیا کہ ایسوسی ایشن کے سالانہ جلسے میں ہر سال مرحومین ( سلمان جنید فلاحی اور اسرار احمد) کے نام سے ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کرے جو کہ ایسوسی کسی ممبر کی بہترین کارکردگی پر دیا جائے یہ ہمیشہ یاد کیے جانے کا بہترین ذریعہ و خراج عقیدت ثابت ہو ۔۔۔ شکریہ جزاک اللہ خیرا
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن
اللہ رب العالمین مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین