پُوروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ سب کو عیدالفطر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، صحت، کامیابی اور برکتوں سے بھر دے۔اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیشہ اتفاق و بھائی چارے کے ساتھ رکھے۔
Author: PWA
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جناب معین اختر کو پی ایچ ڈی کی کامیابی پر اعزاز دیا
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن، ریاض نے اپنے افطار اور سالانہ پروگرام کے دوران، جناب معین اختر کو ان کی شاندار کامیابی پر اعزاز سے نوازا۔ جناب معین اختر نے ہندوستانی کمیونٹی کی خدمت کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے، جو ایک قابل ستائش کارنامہ ہے۔ ایسوسی ایشن نے ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔
سفارت خانۂ ہند کی جانب سے کمپنی کے سابق ملازمین کے واجبات کے لیے فارم بھرنے کی درخواست
تعزیتی نشست برائے مرحوم سلمان جنید فلاحی
(اناللہ وانا الیہ راجعون)
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن الریاض کے اہم رکن، اہم ستون چند روز قبل دنیائے فانی سے رخصت ہوئے مالک حقیقی سے جاملے جو ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے لیے بڑا صدمہ ہے آج بتاریخ : ٢٥ مارچ ٢٠٢٥ کو ان یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم سلمان جنید فلاحی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پروانچل ایسوسی ایشن کے صدر، جناب عبدالاحد صدیقی، سمیت دیگر تنظیموں کی عہدیداران نے شرکت کی مقررین نے مرحوم کی خدمات خصوصیات و انکے حسنات پر روشنی ڈالی افسوس کا اظہار کیا تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ رب العالمین انکی لغزشوں کو معاف فرمائے ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین ثم آمین
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبر محمد طارق بندوی نے پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدران سے مطالبہ کیا کہ ایسوسی ایشن کے سالانہ جلسے میں ہر سال مرحومین ( سلمان جنید فلاحی اور اسرار احمد) کے نام سے ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کرے جو کہ ایسوسی کسی ممبر کی بہترین کارکردگی پر دیا جائے یہ ہمیشہ یاد کیے جانے کا بہترین ذریعہ و خراج عقیدت ثابت ہو ۔۔۔ شکریہ جزاک اللہ خیرا
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن
جناب سلمان جنید فلاحی صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پروانچل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اہم رکن و سرپرست محترم جناب سلمان جنید فلاحی صاحب کی علالت کی خبر سے تمام عہدیداران و ممبران عاجزی میں مبتلا ہیں اور اللہ رب العالمین سے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ رب العالمین رحم کرے صحتیابی عطاء فرمائے شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین واضح رہے کہ محترم سلمان جنید صاحب کی دہلی کے اپولو اسپتال میں بائی پاس سرجری ہوئی ہے اس کے بعد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں مکمل شفا عطا فرمائے، ان کی تکالیف کو دور کرے اور انہیں صحت مند و تندرست زندگی عطا کرے۔ آمین ثم آمین
آپ تمام احباب سے دعاء صحت کی درخواست ہے۔ اللہم اشفہ شفاءً کاملًا عاجلًا لا یغادر سقمًا۔ آمین یا رب العالمین۔
(O Allah, grant him complete and speedy recovery that leaves no illness behind.)
Interaction with MLA Mr. Nafees Ahmad (Iftar 2025)
`
Annual Iftar 2025